پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری دفاتر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے تاریخی قدم اٹھا لیا ہے، اب سول سیکریٹریٹ سمیت تمام محکموں میں روایتی فائل سسٹم ختم کردیا گیا ہے اور تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہاکہ اس فیصلے سے نہ صرف کروڑوں روپے کی بچت ہوگی بلکہ انتظامی امور میں شفافیت اور رفتار بھی بڑھے گی۔
چیف سیکریٹری پنجاب آفس کے ترجمان کے مطابق سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے موجودہ تمام ہارڈ کاپی فائلز اکٹھی کرلی گئی ہیں، جو آئندہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (ای فاس) پر اپ لوڈ کی جائیں گی، اب تمام سرکاری کارروائیاں اور فائلز صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہی دستیاب ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کردیا جائے گا جبکہ دفاتر میں پیپر ورک کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی دفتر میں فائل کو غیر ضروری طور پر روکنے کی صورت میں چیف سیکریٹری آفس کو خودکار طریقے سے الرٹ جاری ہوگا تاکہ تاخیر ختم کی جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اب تمام فائلز ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گی اور ہر فائل کو باآسانی ٹریک کیا جا سکے گا۔ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت ہر فائل کا ریکارڈ محفوظ رہے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر کسی بھی سطح پر دستیاب ہوگا۔
پنجاب حکومت کے مطابق یہ قدم صوبے کو جدید طرز حکمرانی کی طرف لے جانے کی ایک اہم پیش رفت ہے اور مستقبل میں دیگر شعبوں کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔