UrduPoint:
2025-11-19@00:26:14 GMT

سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے سے فضائی آپریشن کی سروسز فراہم کرنے والی نجی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ سیرین ایئر انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے جس پر سی اےاے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عملے کے لیے مانچسٹر میں ہوٹل سروسز فراہم کرنے کی درخواستیں 3 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی، جس کے بعد فوری طور پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے قومی ایئرلائن آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی ، بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔قومی ایئرلائن کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی ایئرلائن سیرین ایئر کا فضائی کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت کا انتباہ
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار
  • پاکستانی ‘ بنگلہ دیشی ائیر  لائنیز کے درمیان  کارگومعاہد ہ یکم  دسمبر سے نفاد
  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • دبئی ایئر شو: پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز، جےایف 17 تھنڈر نے دھاک بٹھادی
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا
  • امارات ایئرلائن کا 38 ارب ڈالر کا بڑا آرڈر، بوئنگ سے مزید کتنے طیارے خریدے گی؟