جیکب آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا اور ملکی سیاست میں دین اسلام اور آل محمد (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں مظلوموں اور محروموں کی توانا آواز بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ نے عصر حاضر کے منافقوں اور مسلم حکمرانوں کی خیانت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مرکزی امام بارگاہ جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جیکب آباد کے عوام اور تنظیمی کارکنوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نومنتخب آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر بزرگ شیعہ رہنماء سید لعل شاہ بخاری، انجینیئر اکبر علی لاشاری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت جیکب آباد کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی، ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی صدر نظیر حسین جعفری، متولی مرکزی امام بارگاہ سید علی اصغر شاہ دلاور حسین برڑو، زوار تنویر عباس برڑو، استاد سجاد حسین بروہی اور دیگر معززین نے پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس موقع پر جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبہ سندھ میں صوبائی آرگنائزر کی جو ذمہ داری مجھے تفویض کی ہے، میں اسے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی امیدوں کا مرکز ہے جو ملک بھر میں ملت کے حقوق کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا اور ملکی سیاست میں دین اسلام اور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں مظلوموں اور محروموں کی توانا آواز بن چکے ہیں۔

حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ غزہ نے عصر حاضر کے منافقوں اور مسلم حکمرانوں کی خیانت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ مجاہدینِ غزہ اور شہدائے لبنان و فلسطین کے پاکیزہ خون نے انسانیت کو خوابِ غفلت سے بیدار کیا ہے۔ آج عالمی استکباری نظام کے ظلم اور بربریت کے خلاف ایک عالمی انقلابی تحریک یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے غیرت مند انسان سمندر پار طویل سفر طے کرکے وقت کے فرعون امریکہ اور اسرائیل کو للکارتے ہوئے غزہ پہنچے ہیں۔ ان شاء اللہ ظلم و بربریت کے خلاف یہ عالمی انقلابی تحریک ایک حسین مستقبل کی نوید ثابت ہوگی جو آخرکار منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عظیم عالمی الہی انقلاب پر منتج ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈومکی نے کہا علامہ مقصود کرتے ہوئے علی ڈومکی جیکب آباد نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے

پڑھیں:

امام مسجد کے گھر میں ڈکیتی، چور لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے

ہری پور میں امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے کی نقدی کی چوری کی واردات ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے 50 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی درخواست تھانہ پنیاں میں دے دی۔

پنیاں پولیس نے چوری کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈکیت تالا لگے مکان میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جبکہ چور جاتے ہوئے بچوں کے ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
  • پشاور، تحریک بیداری کے زیراہتمام وحدتِ امت کانفرنس
  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • ایامِ فاطمیہ کے سلسلے میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کی روح پرور مجلس
  • حرمِ مطہر امام رضا علیہ‌السلام میں علامہ طباطبائیؒ کی یاد میں تقریب
  • امام مسجد کے گھر میں ڈکیتی، چور لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے
  • حزب اللہ کے بانی رہنماء شہید سید عباس موسوی کی بیٹی کا انٹرویو 
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل سٹی و صدر کا الیکشن
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل صدر کا الیکشن، سید خرم جعفری صدر منتخب 
  • مقاومتی بلاک عالمی ظالم طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، علامہ مقصود ڈومکی