data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا، پورٹ قاسم کو بین الاقوامی ادارے کی تازہ رپورٹ میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پورٹ قاسم نے محض چار برسوں میں 35.

2 پوائنٹس کی شاندار بہتری کے ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور بندرگاہی شعبے میں عملی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو قومی فخر کا لمحہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی اصلاحات، مؤثر قوانین اور ڈیجیٹلائزیشن نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،کارگو آٹومیشن، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور جدید سہولیات نے پاکستان کی بندرگاہی صنعت کو عالمی معیار پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے طویل عرصے سے رکے ہوئے ڈریجنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بڑے جہازوں کی آمد و رفت ممکن ہوگی اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے برتھس اور اسٹوریج سہولیات سے برآمدی استعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

چیئرمین پورٹ قاسم ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس نے اس کامیابی کو افرادی قوت کی محنت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اختراعی اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کو خطے کے ایک ابھرتے ہوئے لاجسٹکس حب کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم مل کر ایک جدید سمندری مثلث تشکیل دے رہے ہیں، جس سے نہ صرف تجارتی لاگت کم ہوگی بلکہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش مارکیٹ بن جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پورٹ قاسم کہا کہ

پڑھیں:

دبئی کے کیفے میں دنیا کا مہنگا ترین کافی کپ فروخت، نیا عالمی ریکارڈ قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: دبئی کے ایک کیفے نے دنیا کی “سب سے مہنگی کافی” پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک مقامی کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی” پیش کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، روسٹرز اسپیشلٹی کافی ہاؤس میں ایک کپ کافی کی قیمت 2,500 درہم مقرر کی گئی، جو امریکی کرنسی میں تقریباً 680 ڈالر بنتی ہے۔

یہ مہنگی کافی دراصل ایک مکمل لگژری تجربہ تھی۔ اس میں استعمال ہونے والے بیج پانامیئن “گیشا” کے تھے جو خصوصی اسمرالڈا فارم سے حاصل کیے گئے، اور اپنی نایابیت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

کافی کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ ہاتھ سے تیار کیا گیا۔ اس عمل میں درجہ حرارت پر قابو رکھنے والی کیتلی، مخصوص ڈریپر اور تازہ پسے ہوئے بیج استعمال ہوئے۔ پیشکش کا انداز بھی منفرد تھا—کافی کو ایک خصوصی جاپانی سروس ٹیبل پر رکھا گیا جس سے اس کی پیشکش مزید دلکش بن گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ صرف قیمت کا نہیں بلکہ ایک نایاب تجربے کا بھی مظہر ہے، جہاں صارفین صرف کافی پینے کے بجائے اس کے ذائقے، تیاری اور پیشکش کے سفر کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے
  • سائنس دانوں نے بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیکا طریقہ ڈھونڈ نکالا
  • پورٹ قاسم دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی بندرگاہ قرار
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی  اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • دبئی کے کیفے میں دنیا کا مہنگا ترین کافی کپ فروخت، نیا عالمی ریکارڈ قائم
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • حکومت ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ریل کے نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی
  • مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی