ٹرمپ کا نہیں قائد اعظم ؒ کا پاکستا ن چاہیے، علامہ صادق جعفری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ پاکستانی 25 کروڑ عوام ٹرمپ منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ہمیں ٹرمپ کا نہیں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستا ن چاہیے۔ اسحاق ڈار عوام کو معاہدے سے مطلق بے وقوف نہ بنایئے کل اگر کشمیری عوام کے بغیر ٹرمپ مسئلہ کے حل کیلیے اپنا ایجنڈا دیتے ہیں کیا حکومت قبول کرے گی۔ جامع مسجد حیدر کرار اورنگی ٹاون کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہے بلکہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف یہود و نصاری کی ایک منظم اور گہری سازش ہے۔ غزہ کے عوام کو ان کے وطن، شناخت، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت سے محروم کرنے کی اس مذموم کوشش کے خلاف امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا ہو گی۔ اس منصوبے کا مقصد غزہ کو سیاسی طور پر تنہا، معاشی طور پر مفلوج، اور انسانی سطح پر تباہ کرنا اوروہاں کی مزاحمتی آواز کو مکمل طور پر خاموش کرنا ہے۔ غزہ کے عوام کو سیاسی منظرنامے سے نکالنے کی کوشش ایک ناقابل قبول اقدام ہے جو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، شاداب نقشبندی
معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران طبقے کو گراؤنڈ میں آکر عوامی مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، ملک کے عوام 78 سال بعد بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں، ملک کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے مواقع فراہم کئے جائیں، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور دنیا کا ترقی یافتہ ماڈل ملک دیکھنا چاہتے ہیں، حکمرانوں کی قرضے لینے کی پالسیاں کسی طور بھی عوام دوست نہیں قرضوں کا سارا بوجھ عام غریب پر ڈالا جارہا ہے، معاشی استحکام کے الفاظوں کے ہیر پھیر سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، ملک کی اکثریت عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک کے 11 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکمران پارلیمنٹ میں قرارداد کیوں پیش نہیں کررہے، عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلانا اور بنیادی حقوق فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے، معاشی استحکام و ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں اور حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان سنی تحریک ملک میں عدل و انصاف کی بالادستی معاشی استحکام اور عوام کے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران طبقے کو گراؤنڈ میں آکر عوامی مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا چاہیئے۔