Jasarat News:
2025-11-18@18:10:15 GMT

خلیجی ممالک کا ریلوے نیٹ ورک 2030 ء تک مکمل ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 ء تک مکمل ہوگا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کے 2120 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کویت سے عمان تک ریل لائن تمام 6 رکن ممالک کو جوڑے گی، ریل نیٹ ورک سعودی عرب، قطر اور بحرین سے بھی گزرے گا۔ مسافر بارڈر پر رکے بغیر خلیجی ممالک سفر کرسکیں گے، امیگریشن فضائی سفر کی طرز پر روانگی سے پہلے مکمل ہوگا۔ امارات اور عمان کو جوڑنے والے حفیت منصوبے پر بھی تعمیر جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے

کراچی:

پاکستان ریلوے نے برطانوی دور میں قائم ہونیوالے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اپ گریڈمنصوبے کے تحت اسکیلیٹرز، سی ای پی لائونج،انتظارگاہیں ،ایگزیکٹو واش روم ، فوری ٹکٹ کے حصول کیلیے پی او اور اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کینٹ ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ اور سہولیات سمیت اپ گریڈ شالیمار مسافر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

یہ اپ گریڈیشن منصوبہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کاششوں سے بروقت مکمل کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے گذشتہ دو روز سے کراچی کے دورے پر ہیں اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے۔

اسٹیشن کی تعمیرکاآغاز برطانوی دور میں 1896ء میں شروع ہوا اور 1898ء میں 80 ہزارروپے کی لاگت سے مکمل ہوا، ریلوے اسٹیشن پر اسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔

حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دے دیا ہے،اس ریلوے اسٹیشن کی مختلف اوقات میں تزئین وآرائش کی گئی ہے،اس پروجیکٹ کے تحت کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں، جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کیلیے جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں، مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آرکوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے، یہ کمپلینٹ وزارت ریلوے اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہو گی۔

صفائی ستھرائی کیلیے سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے،جس کاعملہ 24 گھنٹے اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کوصاف رکھے گا۔

اسٹیشن کوخوبصورت رکھنے کیلیے اسٹینڈرڈ ماڈل اسٹالز نصب کیے گئے ہیں، مسافروں کی درست رہنمائی کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم شالیمار ایکسپریس ٹرین اپ گریڈیشن کا بھی آج افتتاح کرینگے، شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو ری فربش کر کے نیا بنا دیا گیا، ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی کی سہولیات موجود ہیں۔

ٹرین میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈائننگ کار لگائی گئی ہے، جہاں فوڈ اسٹینڈرڈز کے مطابق بہترین اورگرم کھانا فراہم کیا جائیگا۔

ٹرین میں مسافروں کی سہولت، مدد اور رہنمائی کیلیے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہوگا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ وزیر ریلوے نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔

ریلوے حکام نے وزیر ریلوے کو اپ گریڈیشن منصوبے اورسہولیات سے آگاہ کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو اپ گریڈ کر کے مسافروں کوجدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
  • غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
  • پاکستان صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے، عاصم افتخار
  • عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • میرپور خاص: دوشیزہ کے قتل میں الزام میں گرفتاروالد کی رپورٹ جاری
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے
  • وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے‘وفاقی وزیر داخلہ