مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے، فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔

حکومتی کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر منصوبے ناکام ہوئے، کشمیر میں امن قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب کسی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ہے، کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی مسائل کے باعث ایک مشکل صورتِ حال پیدا ہوئی، مقامی اور قومی قیادت کی دانائی اور مکالمے کی روح نے اس بحران کو پر امن انداز میں حل کردیا، نہ تشدد کو ہوا ملی نہ تقسیم ہوئی بلکہ باہمی احترام کے ساتھ راستہ نکالا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےعوام کی آواز کو بلند کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا، جب حکومت عوام کی سنتی ہے، عوام تعمیری انداز میں بات کرتے ہیں توحل نکل آتا ہے، ہم نے تصادم کی بجائے مشاورت کو اور انا کے بجائے یکجہتی کو ترجیح دی، انشاء اللہ ہم سب مل کر آزاد جموں کشمیر میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لئے ساتھ ساتھ کام کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے

پڑھیں:

عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 36 ووٹ آئے جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے ، اس طرح وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔

قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔

اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا.

متعلقہ مضامین

  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا
  • تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
  • غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن کا حکم