کرکٹر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کب؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔
اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، تاہم ان کا نکاح ہوچکا ہے اور وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر بروز پیر کو ہوگا۔
جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت توجہ کا مرکز بننے جب انہوں نے اور سری لنکا کے کھلاڑی ونیندو ہسارنگا نے وکٹ لینے کے بعد ایک دوسرے کے جشن منانے کا اسٹائل کاپی کیا۔
میچ کے بعد یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے ملتے، ہنسی مذاق اور مصافحہ کرتے بھی دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
انہوں نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی، بعدازاں نوجوان اسپنر نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ذریعے ڈیبیو کیا اور اپنی عمدہ پرفارمنس سے انہوں نے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لے کر اپنی دھاک بٹھا دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔