غیر یقینی معاشی حالات میں شمولیتی ترقی کے مواقع، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نمائندہ کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں 600 سے زیادہ ممتاز مقررین اور 20 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔
یہ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اور بااثر اجتماع ہوگا، جو سرمایہ کاری، جدت طرازی اور عالمی ترقی کے سنگم پر مکالمے اور عملی اقدامات کے لیے ’ایف آئی آئی 9‘ کی حیثیت کو دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
یہ کانفرنس 27 تا 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان ’خوشحالی کی کلید‘ ہے۔
اس موقع پر دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز، سی ای اوز، مؤجدین اور تبدیلی لانے والے افراد ایک ساتھ جمع ہوں گے تاکہ مشترکہ عالمی خوشحالی کے لیے حل تلاش کیے جا سکیں۔
ایف آئی آئی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور قائم مقام سی ای او رچرڈ اتیاس نے کہاکہ خوشحالی اقوام، معیشتوں اور افراد کی مشترکہ آرزو ہے۔ 600 سے زیادہ مقررین اور 20 سربراہانِ مملکت کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ پائیدار ترقی، ٹیکنالوجی میں جدت اور انسانی ترقی کے اگلے دور کی تشکیل کے لیے عملی حکمتِ عملی وضع کرنا کس قدر ضروری ہو چکا ہے۔
ایف آئی آئی کے اس ایڈیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس، انٹرایکٹو فورمز اور مشترکہ ورکنگ گروپس شامل ہوں گے جو اہم مسائل پر توجہ دیں گے جو درج ذیل ہیں۔
• غیر یقینی عالمی معاشی حالات میں شمولیتی ترقی کے مواقع پیدا کرنا۔
• مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا۔
• ماحولیاتی استحکام اور پائیدار توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانا۔
• اختراع، کاروباری قیادت اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا۔
• شمالی و جنوبی دنیا کے درمیان پل تعمیر کر کے مساوات اور مواقع کو فروغ دینا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ، پاک سعودیہ کے لیے کتنی اہم ہوگی؟
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اس غیر معمولی عالمی قیادت کے اجتماع کے ذریعے دنیا بھر کے شہریوں کے لیے خوشحالی کی راہیں کھولنے، عملی حل فراہم کرنے، عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت پر مبنی سرمایہ کاریوں کو آگے بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ریاض غیر یقینی معاشی حالات فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض غیر یقینی معاشی حالات فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس وی نیوز ترقی کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد
پاکستان نے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کرکے سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد ہوگیا ہے۔
عالمی کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک ہونگے جبکہ اس میں متعدد معاہدے متوقع ہیں۔
بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہیں۔ کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور اے آئی ایپلیکیشنز پر جامع تبادلہ خیال ہوگا۔
مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔ عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
رکن ممالک کا سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی شعبے کی استعداد بڑھائیں گے۔