Jasarat News:
2025-11-20@06:18:00 GMT

شمع جونیجو کا چرچا !!

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-03-3

 

عبدالتواب شیخ

شمع جونیجو کا تعلق ہمارے آبائی شہر سے ملحقہ شہر کوٹری سے ہے، کہتے ہیں کہ بچپن سے شمع جونیجو کو ڈراموں میں کام کرنے کا جنون تھا اور وہ اس جنون میں جدوجہد کر کے کسی نہ کسی طرح پاکستان ٹیلی ویژن تک پہنچ گئیں اور چھوٹے سے کردار سے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کی ابتداء کی، شمع جونیجو کا کیرئیر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہی تھا کہ جمشید قاضی کی نظر شمع جونیجو پر ٹھیر گئی اور وہ ان کے عشق میں مبتلا ہوگئے، جمشید قاضی اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر کی فیملی سے ہیں وہ یعنی اے جی این قاضی کے بھائی بی جی این قاضی کے پوتے ہیں۔ جمشید قاضی کے والد سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر تھے، انہوں نے ٹی وی پر شمع جونیجو کو کیا دیکھا وہ ان کے ساتھ شادی پر اصرار کرنے لگے اور پھر عشق نے منزل پائی اور دونوں کی فیملی کے درمیان یہ شادی طے ہوگئی، اسی درمیان جمشید قاضی جو خود بھی پولیس میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے انہیں یو این مشن پر سوڈان میں تعینات کیا گیا۔ جمشید قاضی ’’امن فورس‘‘ میں ملک سے باہر رہے جہاں سے وہ فیملی سمیت لندن منتقل ہوگئے اور اب مستقل طور پر لندن میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

شمع جونیجو نے لندن میں رہتے ہوئے سفارتی حلقوں میں وسیع تعلقات قائم کر لیے اور پھر وہ اقوم متحدہ میں سفارت کاروں سے اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ بھی رابطے قائم کرنے میں کامیاب ہو گئیں، اسی اثر رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی ان سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت تک بھی رسائی حاصل کرلی جو خفیہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔ شمع جونیجو اس وقت تک یہ سب کام خفیہ طور پر انجام دیتی رہی ہیں تاہم اب ان کے لیے مزید چھپنا ممکن نہیں اب وہ روشنی میں ’’ظاہر‘‘ ہو چکی ہیں۔ شمع جونیجو اس وقت منظر پر آئیں جب وہ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے میں لندن سے نیویارک پہنچیں، شمع جونیجو کو طیارے میں نجانے کیا سوجھی کہ انہوں نے طیارے سے ایک ٹویٹ کیا اور اپنے سفرکے بارے میں بتایا، اس ٹویٹ نے تو جیسے بھونچال پیدا کردیا، نا معلوم مداخلت پر وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن تیر کمان سے نکل چکا تھا، سوشل میڈیا ایکٹو ہوچکا تھا اور اب بہت سی ان دیکھی نگاہیں شمع جونیجو کے تعاقب میں لگ چکی تھیں۔

شمع جونیجو اعلیٰ سطح سے منظوری کے بغیر کسی پاس، کسی اجازت نامے یا دعوت نامے یا اتھارٹی لیٹر، آئی ڈی کارڈ وغیرہ کے بغیر بھلا کیسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد میں شریک ہو کر پہنچ سکتی تھیں اور کس طرح انہیں نائب وزیر اعظم یا وزیر خارجہ کے قریب کی نشست مل سکتی تھی؟ وزارت خارجہ کی بھونڈی وضاحتوں کو کوئی بھی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے شمع جونیجو کی موجودگی کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح دنیا میں پھیل چکی ہے، مہدی حسن کی غزلیں سننے کے شوق میں خواجہ آصف کی وہ کلاس ہوئی کہ الامان الحفیظ لیکن اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئی کھیت۔ شمع جونیجو کو جس مقام تک پہنچنا تھا وہ پہنچ گئی، اب وضاحتوں اور تردیدوں سے گلو خلاصی ہونے والی نہیں، لوگ بخوبی سمجھتے ہیں کہ پردے کے پیچھے کیا چل رہا ہے، دکھایا کچھ جا رہا ہے ہو کچھ اور ہی رہا ہے۔ (معمولی قطع برید کے ساتھ غازی صلاح الدین صاحب کی دیوار سے)

عبدالتواب شیخ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمع جونیجو کو

پڑھیں:

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مسلسل رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔

منگل کی شب وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے خصوصی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا

وہ (ایران) ہمارے ساتھ بہت چاہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں کال کرتے ہیں، اور غالباً ہم ایک معاہدہ کر ہی لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آپ بھی تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کی ایران کو امن معاہدہ کرنے کی ترغیب

صدر ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے اسی روز کیے گئے پہلے بیان کے ہم آہنگ ہیں، جب انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سعودی ولی عہد کے ساتھ اوول آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا
ایران کے ساتھ معاہدہ ہونا ایک اچھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے آئندہ ہفتے مذاکرات: ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

محمد بن سلمان نے بھی کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے کے لیے تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ نے آخر میں واضح کیا کہ میں اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایران معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • اپنے آپ کو دریافت کرنے کی ضرورت ہے!
  • چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • قاضی احمد،پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،نوجوان قتل
  • کان صاف کرنے میں ایئربڈز اور روئی کا استعمال خطرناک قرار
  • آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو سزا مل گئی
  • دہلی دھماکہ کو لیکر بیٹے کی گرفتاری کے بعد قاضی گنڈ میں باپ کی خودسوزی کی کوشش، محبوبہ مفتی
  • پاکستان کیلئے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں: معاذ صداقت
  • قاضی احمد: بے امنی میں اضافہسندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی