کیا محمدعامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح مؤقف پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، لیکن یہ درست نہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ “میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے۔ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں واپس آؤں، لیکن اب پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنا چاہیے۔”
محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، اور جب وہ کھیلیں گے تو اگلے دو سے تین سال میں ایک مضبوط ٹیم تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کرے گی۔ “ایشیا کپ کا فائنل کھیلا ہے، امید ہے ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گے — اور جیتیں گے۔”
سرفراز احمد کے ممکنہ چیف سلیکٹر بننے سے متعلق خبروں پر عامر نے کہا کہ اگر سرفراز کو یہ ذمہ داری دی جاتی ہے، یا وہ بطور سلیکٹر ٹیم کا حصہ بنتے ہیں، تو یہ ایک مثبت قدم ہوگا۔ “سرفراز احمد ایماندار اور صاف دل انسان ہیں، اور چونکہ وہ موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں، ان کا تجربہ پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔”
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں واپس
پڑھیں:
بشارالاسد کو روس میں زہردیے جانے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ دوسری جانب روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔