یو اے ای: غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کےلیے ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اماراتی شناخت، شہریت و کسٹم اتھارٹی نے یو اے ای میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کے لیے وزٹ ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔
شناخت و شہریت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اگر اپنے پہلے درجے کے رشتہ دار کو وزٹ پر بلانے کا خواہش مند ہو تو لازمی ہے کہ اس کی ماہانہ تنخواہ 4 ہزار درھم سے کم نہ ہو۔
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طورپر مقیم غیرملکی کی جانب سے دوسرے یا تیسرے درجہ کے رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزہ جاری کرانے کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کی کم از کم حد 8 ہزار درھم مقرر کی گئی ہے۔
امارات میں مقیم غیرملکی دور کے رشتہ دار یا دوست کے لیے ویزہ جاری کرانے کی درخواست دے تو اس صورت میں اس کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 15 ہزاردرھم ہونا لازمی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل امارات میں 4 نئی اقسام کے وزٹ ویزے متعارف کرائے جاچکے ہیں جن میں منصوعی ذہانت کے ماہرین ، تفریح و تقریبات اور کروز شپ و لیژر بوٹس سے متعلق افراد کی کیٹگری شامل تھی۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضوابط کے مطابق ہر قسم کے ویزے کے لیے قیام کی مدت اور اس میں کی جانے والی توسیع کی شرائط بھی ان کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔