کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کمزور ہونے لگا، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے تقریباً 910 کلو میٹر دور ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان مزید کمزور ہو کر ڈپریشن بن جائے گا۔
سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، جو کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت میں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے، سمندری طوفان کے زیرِاثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیرِ اثر سمندر میں لہریں بلند رہنے کا امکان ہے، ماہی گیر 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمندری طوفان کلو میٹر
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔