Express News:
2026-07-24@04:42:32 GMT

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مزید بارش کے امکانات ہیں، شہر میں سب سے زیادہ بارش اپر مال پر 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مغل پورہ میں 35، سمن آباد میں 33، اقبال ٹاؤن میں 32، فرخ آباد میں 30، جوہر ٹاون میں 27، نشتر ٹاؤن اور لکشمی چوک میں 18، پانی والا تالاب میں 17، ایئرپورٹ میں 15 اور جیل روڈ پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 113 ملی میٹر، فیصل آباد 78، بہاولپور 44، لاہور 40، خانیوال 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، سیالکوٹ 19، جہلم 18 اور اٹک میں 10 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

گجرانوالہ، مری اور ساہیوال میں 8 ملی میٹر، اوکاڑہ 7، نارووال 6، منگلا 5، گجرات اور حافظ آباد 3 جبکہ لیہ اور قصور میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، دریائے سندھ اور جہلم میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، 7 اکتوبر تک دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے جبکہ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاو میں اضافے کا خدشہ ہے ، کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی و بارش سے مختلف حادثات میں 2 شہری جاں بحق ہوئے، 14 شہری زخمی اور 10 عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریکارڈ کی گئی ملی میٹر

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا