طوفان الاقصیٰ کے دو سال، حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کل ملک گیر احتجاج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمنگل 7اکتوبر کوحماس کے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔
اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، طلبہ، وکلائ، تاجر اور علماءکرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔
دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی “غزہ مارچ” کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت پر اہل کراچی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا ہے کہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے یہ شہر امت ِ مسلمہ کادھڑکتا ہوا دل ہے ۔
منعم ظفر خان نے کہاکہ کراچی کے مرد و خواتین ، نوجوان، بزرگوں ، بچوں، طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام، علما کرام، تاجر، مزدور ومحنت کشوں، وکلائ، ڈاکٹرز، انجینئرز نے شارع فیصل پر جمع ہو کر اتحاد ِ امت کا بھر پور اظہار کیا اور انبیاؑ کی سر زمین فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ مسترد کر دیا ہے اور پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ عوام حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کے ساتھ ہیں ، فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، صرف ایک ریاست آزاد و فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان کا قومی اور اُصولی موقف بھی یہی ہے اور اس سے انحراف کرنے والا غدار تصور کیا جائے گا۔ حماس کی جدو جہد اور قربانیاں قبلہ ¿ اوّل اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد ہے جس کے دوران صرف گزشتہ دو سالوں میں 67ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔
منعم ظفر خان نے کہا اسرائیل کی تمام تر وحشیانہ کارروائیوں اور جنگی سازو سامان کے باوجود حماس اور اہل غزہ ڈٹے ہوئے ہیں ، ہم حماس کی جدو جہد و مزاحمت، بصیرت و بصارت اور سفارتی حکمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہ حماس نے ٹرمپ کے نام نہاد امن فارمولے پر مذاکرات کی آمدگی کا اظہار بھی کیاہے اور ہتھیار بھی نہیں ڈالے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جائے گا ہے اور
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاسی حل مسترد کردیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کا دو ریاسی حل مسترد کردیا ہے۔
کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ قربانیاں دے رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 68 ہزار کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، یہ سب لوگ ظالموں کے ظلم کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری ہورہی ہے، فلسطینیوں کو قحط میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، وہ ظالموں کا مقابلہ کررہے ہیں اور پوری امت کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس ایک اسلامی تحریک ہے، ہمارا حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے، لیکن تحریک وہی کامیاب ہوتی ہے جو عوام کی نمائندہ تحریک ہو اور عوام کی تائید سے آگے بڑھتی ہو، ایسی تحریکیں جو امریکا اور فلسطین کو بے نقاب کرتی ہیں ان کا نام لیتے ہوئے ہمارا حکمران طبقہ ڈرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
اس موقع پر اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کے 2ریاستی حل کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ حماس اگر فلسطین میں مزاحمت کررہی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایسا کررہی ہے، حماس نے 2006 میں پورے فلسطین میں کامیابی حاصل کی تھی، غزہ کے لوگوں اور حماس میں کوئی تفریق نہیں ہے، حماس غزہ کے لوگوں کی خدمت کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ فلسطین