ے تحاشا بارشوں کےبعد کاشتکاری کیلئے پانی کی قلت برقرار، صوبوں میں تقسیم طےہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
برسات میں بے تحاشا پانی آنے، تمام ڈیم لبالب بھر جانے کے بعد بھی پاکستان میں کاشت کاری کیلئے پانی کی قلت برقرار ہے۔ قلت سندھ اور پنجاب میں برابر تقسیم ہو گی، خیبر پختنوخوا اور بلوچستان کو ان کے حصہ کا طے شدہ پانی پورا ملے گا۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی نے ربیع کی فصلوں کی کاشت کیلئے صوبوں کے درمیان پانی کے دستیاب ذخائر کی تقسیم کی منظوری دے دی۔ ب
ربیع کے دوران فصلوں کے لئے پانی کی 8 فیصد قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ 10 سالوں میں کاشتکاری کیلئے دستیاب پانی کی کم ترین قلت ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد ارسا کے ترجمان نے بتایا کہ ربیع کیلئے صوبوں کے دریامن پانی کی تقسیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
ترجمان خالد ادریس نے بتایا کہ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئر مین صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ہوا جس میں ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کا طے شدہ فارمولا کے مطابق حساب کیا گیا تو ذخائر اور دریاؤں میں آنے والے دنوں میں آنے والے پانی کو ربیع کی فیصلوں کے لئے درکار پانی کی نسبت 8 فیسد کم پایا گیا۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے پانی کی تقسیم کی منظوری دی اور یہ طے کیا کہ آٹھ فصیل قلت کو سندھ اور پنجاب کے درمیان برابر تقسیم کیا جائے گا۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
خالد ادریس نے بتایاکہ ربیع میں پانی کی 8 فیصد کمی کا تخمینہ ہے، پانی کی کمی پنجاب اورسندھ میں برابرتقسیم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی کےتمام ارکان شریک تھے، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوئے۔
ربیع کیلئےکل 3 کروڑ 38لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا جس میں سے پنجاب کو ایک کروڑ 82 لاکھ ایکڑفٹ اور سندھ کو اس کے حصے کےمطابق ایک کروڑ 37 لاکھ ایکڑفٹ پانی ملے گا،بلوچستان کو 11لاکھ 70ہزار ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 7 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔
لاہور؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے
ترجمان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے گزشتہ کچھ مہینوں میں پانی کا استعمال کم رہا۔ پانی کو دستیاب سہولت (ڈیموں) میں زیادہ سے زیادہ حد تک بھرا گیا اور 30 ستمبر 2025 تک ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ سٹوریج صلاحیت کے 99 فیصد (عملاً لبالب) تھا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایڈوائزری کمیٹی کی تقسیم تقسیم کی پانی کی
پڑھیں:
کراچی: نجی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشتکاری کا انکشاف
کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔
نارتھ ناظم آباد سے متصل نجی رہائشی سوسائٹی کے ایک گھر سے منشیات ’ویڈ‘ کے پودے برآمد کر لیے گئے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے مطابق گرفتار ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے منشیات کے خلاف نارتھ ناظم آباد کے قریب نجی سوسائٹی میں ویڈ کی خفیہ کاشت کاری کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور الہیٰ مزاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان سردار کے نام سے ہوئی ہے، جو خفیہ طور پر گھر میں ویڈ اُگا کر مختلف علاقوں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب فروخت کرتا تھا۔
محکمۂ نارکوٹکس نے کارروائی کے دوران گھر سے ویڈ کے 45 پودے، 42 گرام تیار ویڈ اور 30 گرام ویڈ کے بیج برآمد کیے ہیں، برآمد شدہ پودوں کا وزن تقریباً 10 سے 12 کلوگرام بتایا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مالیت 6 کروڑ روپے کے قریب ہے، ملزم نے بتایا ہے کہ اُس نے ارمغان کیس کو دیکھنے کے بعد یہ طریقہ اپنایا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔