یمن میں ہیضے کی وبا پر قابو پانے کے لیے سعودی منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں ہیضے سے نمٹنے کے لیے فوری منصوبے کا آغاز کردیا۔ اس منصوبے کو شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی۔ اس تعاون کے ذریعے سعودی عرب کا مقصد ہیضے کے کیسوں کو کم کرنا اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے۔ یہ منصوبہ 4یمنی صوبوں عدن، حضرموت، حجہ اور صعدہ میں فضائی اور زمینی بندرگاہوں پر مسافروں کی نگرانی کے لیے طبی ٹیمیں تشکیل دے کر پڑوسی ممالک میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے نفاذ کو بڑھاتا ہے۔ دسمبر تک ہیضے کے کیسوں کی تعداد تقریباً 2لاکھ 49ہزار 900 تک پہنچ گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار۔ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز کلاکوٹ کے علاقے لیاری میں سبحان علی نامی شخص قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ الزام نمبر 371/2025 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہوا۔