علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں.
(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے سماعت کے دوران علیمہ خان پر آج مقدمہ میں فردجرم عائد کی جانا تھی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علیمہ خان کی جانب سے درخواست دینا والا علیمہ خان کے وکیل نہیں، وکالت نامہ کے بغیر ملزم کی طرف سے درخواست دینے کا مجاز نہیں مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علیمہ خان خان کی
پڑھیں:
سنگجانی حملہ کیس: عمر ایوب‘ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-30
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فاضل جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔