پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔
اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ ہے۔
گورنمنٹ اجارہ سکوک کی مد میں 3 ہزار 312 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ نیشنل سیونگ اسکیمز سے ایک ہزار 385 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مقامی ذرائع سے بڑے پیمانے پر فنانسنگ کی تیاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت اورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظم عوام کیلئے خوشخبری: 4 سال سے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی بنگلادیشی عدالت کا گزشتہ حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں پر 24 اعلی فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لینے کا
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔