واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاقِ رائے کے اعلان سے کچھ ہی دیر قبل امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کو ایک مختصر پیغام لکھ کر بھیجا اس کے بعد روبیو ان کے قریب آئے اور کان میں چند الفاظ کہے جبکہ صدر اس وقت وائٹ ہاﺅس میں ایک پریس کانفرنس کررہے تھے.

(جاری ہے)

مارکوروبیو کے پیغام کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ا نہیں اطلاع ملی ہے کہ ایک معاہدے تک پہنچنا انتہائی قریب ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے ہاتھ سے نوٹ لکھ کر ٹرمپ کو دیا تھا اور جسے بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے نمائندوںاور فوٹوگرافروں نے بھی دیکھا نوٹ میں لکھا تھا کہ معاہدہ انتہائی قریب ہے جبکہ اس کے آخر میں یہ جملہ درج تھا”ہمیں آپ کی منظوری درکار ہے تاکہ جلد ہی ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ لگائی جا سکے تاکہ آپ خود سب سے پہلے اس معاہدے کا اعلان کر سکیں“.

وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس ایک بالکل مختلف موضوع کے لیے منعقد کی گئی تھی جس کا غزہ کی جنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم روبیو غیر متوقع طور پر اجلاس میں شریک ہوئے اور صدر کو یہ تحریر تھما دی بعد میں ٹرمپ نے” فوکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ غزہ میں قید یرغمالی آئندہ پیر کو اسرائیل واپس آجائیں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یرغمالی پیر کے دن واپس آئیں گے اور ان میں مرنے والوں کی لاشیں بھی شامل ہوں گی واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا جن میں سے 47 اب بھی غزہ میں موجود ہیں ان میں 25 کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مر چکے ہیں.

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے اپنی فورسز کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی طور پر مستعد رہیں اور ہر ممکن منظرنامے کے لیے تیار رہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ممکنہ آپریشن کی قیادت حساسیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کی جائے ادھر حماس نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کوئٹہ، لاش کی حوالگی پر رقم کا مطالبہ، ہسپتال انتظامیہ کی پریس کانفرنس

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں جانبحق ہونیوالے افراد کی لاش کیلئے ایدھی کے رضاکار نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ محکمہ صحت واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال میں لاشوں کی حوالگی پر پیسوں کا مطالبہ ایک رضاکار نے کیا تھا جس کو متعلقہ فلاحی تنظیم نے ادارے سے فارغ کیا ہے۔ لاشوں کی حوالگی سے متعلق پیسے لینے کے الزامات محکمہ صحت اور ہسپتال عملے پر لگائے گئے لیکن انکوائری میں کوئی بھی طبی عملہ ملوث نہیں پایا گیا۔ سول ہسپتال انتظامیہ ہسپتال کی حد تک فلاحی تنظیموں کی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ایس اوپیز بنا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں افسوسناک واقعے کے بعد لاشوں کی حوالگی کے دوران مبینہ طور پر لواحقین سے رقم لینے کا واقعہ سامنے آنے پر محکمہ صحت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد دو لاشوں کے باپ بیٹے کے طور پر شناخت کے بعد ان کے لواحقین ہسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان سے لاشوں کی حوالگی کے لیے پیسے وصول کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایدھی فانڈیشن کا ایک رضاکار ملوث پایا گیا، جس نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رضاکار کے غیراخلاقی عمل کے باعث محکمہ صحت پر ناحق الزامات لگائے گئے، حالانکہ صحت عملے کا کام صرف فارنزک تصدیق اور قانونی کارروائی میں پولیس کی معاونت تک محدود تھا۔ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ ایدھی فانڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں، لیکن کسی ایک فرد کے غلط عمل کی وجہ سے پوری فاؤنڈیشن کو بدنام کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایدھی فانڈیشن کی صرف سول ہسپتال میں سروسز وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور آئندہ تمام فلاحی تنظیموں کے لیے جامع ایس او پیز وضع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسوسناک سانحے کے بعد لواحقین سے پیسے لینا صحت کے بنیادی اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ ایسے اہلکار یا معاونین جو بھی ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا
  • نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ امن معاہدہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد
  • غزہ امن معاہدہ: یرغمالیوں کی رہائی کب ہوگی؟ صدر ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آگیا
  • حماس اسرائیل معاہدہ، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کب شروع ہوگی؟ ٹرمپ نے بتا دیا
  • صدر ٹرمپ کا ممکنہ دورۂ مصر، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
  • مشرق وسطیٰ امن عمل فیصلہ کن موڑ پر: ٹرمپ ’اسرائیل حماس معاہدے‘ کی  کامیابی کیلیے پرامید
  • کوئٹہ، لاش کی حوالگی پر رقم کا مطالبہ، ہسپتال انتظامیہ کی پریس کانفرنس
  • غزہ جنگ بندی کیلئے پیشرفت جاری، امید ہے جلد معاہدہ ہوجائیگا: امریکی صدر
  • ٹرمپ کو غزہ امن معاہدے پر امید، ’اہم معاملات‘ پر حماس کی رضامندی کا دعویٰ