ضمنی انتخابات:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
روزینہ علی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے این اے 1 چترال اور این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیاہے کہ درخواستیں 15 اکتوبر تک بنام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید نیئر حسین بخاری کے نام ارسال کی جائیں ،امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنے کے پابند ہیں۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا، تاکہ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ’اہم فیصلے‘ کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، جو سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حقوق جیسے معاملات پر شروع ہوئی تھی، سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر برہم ہے، حالانکہ اُن ( مریم نواز) کی جماعت (ن) لیگ وفاق میں بھی حکمران ہے۔پیپلز پارٹی کے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا‘
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید بتایا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔
مزید :