حشد الشعبی نے داعش کا ایک سرغنہ گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص ایک دہشت گرد سیل کی قیادت کرنے کا ذمہ دار تھا، جس کا مقصد صوبے کے شہروں میں عدم تحفظ پیدا کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی فورسز نے داعش تکفیری گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبہ الانبار کے ایک سیکیورٹی ذریعے کے مطابق حشد الشعبی کو رمادی شہر کے مغرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر کمانڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ملی۔ حشد الشعبی نے نے الرمانیہ کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا اور ہدف کی نشاندہی پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔
یہ آپریشن بغیر کسی جھڑپ کے انجام پایا، مذکورہ شخص کی ذاتی گاڑی کے معائنے کے دوران مختلف قسم کے چھپائے گئے ہتھیاروں کو دریافت کرکے ضبط کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص ایک دہشت گرد سیل کی قیادت کرنے کا ذمہ دار تھا، جس کا مقصد صوبے کے شہروں میں عدم تحفظ پیدا کرنا تھا۔ عراقی سیکورٹی اور فوجی دستوں نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ جانے کے ساتھ مختلف صوبوں میں گشت اور کلیئرنگ کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حشد الشعبی گرفتار کر
پڑھیں:
بھارتی نژاد امریکی دفاعی ماہر ایشلے ٹیلس گرفتار
معروف بھارتی نژاد امریکی خارجہ پالیسی اسکالر اور دفاعی ماہر ایشلے جے ٹیلس کو رازدارانہ دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ 64 سالہ ٹیلس پر 18 USC § 793(e) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو قومی دفاع سے متعلق معلومات کو غیر مجاز طور پر رکھنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟
عدالتی دستاویزات کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ٹیلس نے ریاستی اور دفاعی محکموں کی عمارات سے حساس دستاویزات نکال کر انہیں طبع کیا، اور بعد میں انہیں اپنے گھر منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی نژاد کینیڈین تاجر کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
علاوہ ازیں، اس پر یہ بھی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ ٹیلس نے چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ اگر ثابت ہو جائے کہ اس نے جرم کیا، تو اسے زیادہ سے زیادہ 10 سال قید، 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ، اور متعلقہ مواد ضبط کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی خارجہ پالیسی اسکالر ایشلے ٹیلس بھارتی نژاد دفاعی ماہر