data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر واقع افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق کارروائی کے دوران 280 گھروں اور 6 دکانوں کو مسمار کیا گیا، جب کہ افغان مہاجرین نے یہ زمین تقریباً 40 سال قبل قبضے میں لی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی ملکیت ہے اور مجموعی طور پر 214 ایکڑ زمین واگزار کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔

یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر واپس بھیج دیں، بھیجے گئے مہاجرین واپس آئے تو گرفتار کردیں گے، غیرقانونی افغانوں کو کہتا ہوں کہ آپ خود عزت کے ساتھ واپس چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم معاملہ ایئرپورٹس میں آف لوڈنگ کا چل رہا ہے، ہر روز 50 سے 60 لوگ آف لوڈ ہوتے ہیں، ایف آئی اے کو کہا کہ ڈیٹا میڈیا کے ساتھ شیئر کریں، مافیاز سوشل میڈیا پر اس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ہم ان کا اھٹساب کریں گے اور معصوم شہریوں کو لوٹنے پر کارروائی کریں گے، میں نے خود ایک مسافر کے کاغذات دیکھیں جو ڈرائیونگ کے لیے باہر جا رہا تھا مگر نہ اس کے پاس لائسنس تھی نہ ڈرائیونگ آتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی پولیس کی کارروائی، افغان مہاجرین کے خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان مہاجرین محسن نقوی

متعلقہ مضامین