قم المقدس، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
آیت اللہ علی رضا اعرافی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کی پاکستان میں انقلابی اور وحدت پرور سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے لیے کامیابی کی تمنا کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان میں ناب اسلامی اور انقلابی اسلامی بیانیہ کے ساتھ پرچم بلند کیا ہے، یہ بہت مبارک کام ہے، خداوند آپ کو اس راستے کو بخوبی طے کرنے کی توفیق دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹِ پاکستان کے رکن سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان علمی، یونیورسٹی اور حوزوی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کی پاکستان میں انقلابی اور وحدت پرور سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے لیے کامیابی کی تمنا کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان میں ناب اسلامی اور انقلابی اسلامی بیانیہ کے ساتھ پرچم بلند کیا ہے، یہ بہت مبارک کام ہے، خداوند آپ کو اس راستے کو بخوبی طے کرنے کی توفیق دے۔
اس موقع پر سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں ملتِ جعفریہ اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان وحدت و اخوت کے فروغ کے لیے مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوزاتِ علمیہ اور پاکستانی جامعات کے درمیان علمی و فکری روابط کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات اور انقلابی فکر سے آگاہ کیا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علمی، فکری اور تربیتی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیںفیصل واوڈا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-1-6
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن کا احتساب 75 سال میں نہیں ہوا اْن کا اگلے 75 سالوں میں بھی نہیں ہوگا، آرمی چیف موجود ہیں اور کمانڈ ان کے پاس ہے، ایک نوٹیفکیشن کا معاملہ ہے جو آج نہیں تو کل یا پرسوں تک ااجائے گا، چیئرمین آف ڈیفنس فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا وہ اپنی حکومت چلائیں۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی نا اہلی کا سبب بن سکتی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے، اگرآپ نے غنڈہ گردی کرنی ہے تو پھرہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں ہوسکتا، فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر اب بھی انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم اور صدر مملکت کے پاس جائیں، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے سے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کا بیان اور اسمبلی میں آنا بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔