کئی ایک عالمی تجزیہ کاروں کے بعد بین الاقوامی تعلقات کے معروف امریکی پروفیسر نے بھی تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگبندی کا امریکی منصوبہ، عدم تعمیل پر مبنی اسرائیل کے سیاہ ریکارڈ کے باعث ناکام ہو جائیگا اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ممتاز تھیوریسٹ اور بین الاقوامی تعلقات میں یونیورسٹی پروفیسر جان میئرشیمر (John Mearsheimer) نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ منصوبے میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس پلان کے ذریعے آپ کسی "حتمی امن معاہدے" تک کسی صورت نہیں پہنچ پائیں گے۔ ججنگ فریڈم نامی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جان میئرشیمر نے کہا کہ ٹرمپ منصوبے کے تحت ایسا کوئی معاہدہ حاصل نہیں ہو گا کہ جس کے ذریعے فلسطینیوں کو "حق خود ارادیت" حاصل ہو سکے اور وہ اپنے لئے کسی بھی قسم کی آزاد ریاست تشکیل دے پائیں.

. ایسا ہرگز نہ ہو گا! - جیسا کہ قبل ازیں کئی ایک عالمی ماہرین بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ عالمی معاہدوں، خصوصا جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر مبنی اسرائیل کی وسیع سیاہ تاریخ کو دیکھتے ہوئے؛ جنگ بندی کے اس معاہدے کے دیرپا رہنے کی توقع نہیں کی جا سکتی، جان میئرشیمر نے بھی اس نکتے کی جانب اشارہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی پر مبنی اسرائیلیوں کا ایک طویل سیاہ ریکارڈ ہے نیز اسرائیل اس فوجی مہم جوئی (2 سالہ وحشیانہ جنگ) میں اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر پایا لہذا اس (شکست) کے نتیجے میں اگر اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے تو اس میں کوئی "تعجب کی بات نہ ہو گی"!

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے: فضل الرحمن

مردان (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خونت ٹپک رہا ہے۔ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے۔ 27 ویں ترمیم کے لئے ارکان خریدے گئے۔ جعلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی ہے۔ کہا جاتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مغربی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجود حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔ ہماری افغان پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ہم 78 سال میں افغانستان کو اپنا دوست نہیں بنا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے جنگبندی کی خلاف ورزیوں کے دائرے کو بڑھا دیا ہے، حماس
  • کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل
  • اسرائیل کی غزہ پر مکمل قبضے اورخصوصی فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی
  • جنگ بندی اور ٹرمپ کی ضمانتوں کے باوجود اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی صحافی  شہید
  • اسرائیل کی خصوصی فوجی آپریشن اور غزہ پر مکمل قبضے کی منصوبہ بندی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ
  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے‘ پوپ لیو
  • غزہ کی شکار گاہ میں جنگ بندی کا ڈھکوسلا
  • ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے: فضل الرحمن
  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی،انتونیو گوتریس، حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے، اردوان