Jasarat News:
2025-12-05@13:01:33 GMT

کراچی: آئندہ 3 روز کے دوران گرمی میں اضافے کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-6
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی سمت کی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متوازی سمت کی ہوائوں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام کے درمیان بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں جبکہ گرم و خشک موسم کے باوجود نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔ کراچی میں موجودہ حدت کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغانستان،بارودی موادپھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-1-4
کابل (صباح نیوز)افغانستان کے صوبہ اُروزگان میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان بلال اُروزگانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع چارچینو کے علاقے شیرخانی میں اس وقت پیش آیا جب 13 سے 18 سال کے درمیان کی عمر کے3 بچے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔ افغانستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پرانی جنگوں میں پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قندھار اور شمالی بلخ صوبوں میں ہونے والے الگ الگ واقعات میں بچوں سمیت4افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟
  • آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو، کراچی کے حالات پر دھیان دیں، ابراہیم کے دادا کی میئر سے گفتگو
  • بارشوں کا نیا سلسلہ جلد شروع ہوگا؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان
  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان:محکمۂ موسمیات
  • کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم  کیسا رہے گا؟
  • افغانستان،بارودی موادپھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • برطانوی ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان
  • کراچی کے بعد سکھر میں بھی بغیر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی