بنگلادیش آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔

آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

سیمی فائنل کی چوتھی اور آخری ٹیم کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔

پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔

پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کیلیے یہ بھی ضروری ہے کہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز ہارے اور انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

اس صورتحال میں بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے اور فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں رسائی پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ

پڑھیں:

وینکوور مینز اوپن اسکواش: اشعب عرفان فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان پہلی مرتبہ پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

وینکوور اوپن کے سیمی فائنل میں اشعب نے سیکنڈ سیڈ انگلینڈ کے ایڈریان والر کو شکست دی۔ اشعب نے 68 منٹ کے سخت مقابلے میں تین۔دو سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر کی جیت کا اسکور 8-11، 11-8، 3-11، 11-5 اور 11-8 رہا۔

فائنل میں اشعب کا مقابلہ انگلینڈ کے سیڈ 6 سیم ٹوڈ سے ہوگا۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 31250 ڈالر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ، سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کو 4 رنز سے شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں
  • ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
  • وینکوور مینز اوپن اسکواش: اشعب عرفان فائنل میں پہنچ گئے
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں اوورز کم کردیے گئے
  • ویمنز ورلڈکپ: آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا