جو قبر جہاں ہے وہیں رہے گی لیکن قبر پر چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو قبر جہاں ہے وہیں رہے گی لیکن قبر پر چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قبروں کا احترام کرتے ہیں، کسی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جا رہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موٹرسائیکلوں سے لگژری گاڑیوں تک پہنچنے کا سفر سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، مذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر سے ایک کلو سے زیادہ سونا برآمد ہوا، چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، مذہبی جماعت کا ہیڈ کوراٹر نو گو ایریا بنا دیا گیا تھا، ہیڈکوارٹر میں کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کو آزاد کروانے کےلیے نکلنے والے تشدد کرتے رہے، مذہبی جماعت کے سربراہان اور سعد رضوی خود لوگوں کو تشدد کرنے پر اُکساتے رہے، توڑ پھوڑ کے واقعات میں پولیس کی 8 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، مذہبی جماعت کے ذمہ داران پر تشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ڈنڈا بردار لوگوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر وہی اسلحہ چلایا گیا، ٹی ایل پی کا پروپیگنڈا سیل آج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کے وفاداروں کے لیے ہیڈکوارٹر کے ساتھ گھر خریدے گئے تھے، ٹی ایل پی کو 36 سو فنانسر مالی امداد کرتے رہے ہیں، اندرونِ و بیرون ملک ٹی ایل پی کے فنانسرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے، ٹی ایل پی کے تمام اکاؤنٹس منجمد ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ ان کے نرغے میں مت آئیں۔ اِن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کل سے ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، آج 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مذہبی جماعت کے ٹی ایل پی کہا کہ
پڑھیں:
عراق نے حزب اللّٰہ اور یمنی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا
بغداد(ویب ڈیسک) عراق نے لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ، یمنی حوثیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جاری سرکاری گزٹ کے ذریعے کیا گیا۔
شام کے صدر احمد الشرع سمیت 24 شخصیات، جماعتوں، اداروں پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔