طالبان کیساتھ تعلقات میں نئی پیشرفت،کابل میں بھارتی سفارتحانہ بحال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔
بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا، جو افغان معاشرے کی ترجیحات اور امنگوں کے مطابق ہو گا۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے رواں ماہ کے آغاز میں افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ مذاکرات کے دوران سفارتخانے کی بحالی کا اعلان کیا تھا، یہ 2021 کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت نے تاحال طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کابل میں
پڑھیں:
جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے آج نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: برطانوی ہائی کمشنر کی نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
اگزشتہ روز برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں