Jasarat News:
2025-10-22@19:36:20 GMT

ایپل کے نئے آئی فونز پر لیکس کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

ایپل کے نئے آئی فونز پر لیکس کا سلسلہ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایپل کی نئی آئی فون سیریز سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق کمپنی 2027 میں آئی فون 20 سیریز متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اگرچہ آئی فون 17 سیریز رواں سال ستمبر میں پیش کی جا چکی ہے اور عام طور پر نئی ڈیوائسز اگلے سال آتی ہیں، مگر تازہ لیکس نے مستقبل کے ماڈلز سے متعلق شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2027 میں آئی فون کے اجراء کو 20 سال مکمل ہوں گے، اور اس موقع پر ایپل اپنی نئی ڈیوائسز کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی آئی فون 19 کو چھوڑ کر براہ راست آئی فون 20 کے نام سے نئی سیریز لانچ کرے گی، بالکل اسی طرح جیسے 2017 میں آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آئی فون X (ٹین) متعارف کرایا گیا تھا۔

لیک رپورٹس کے مطابق آئی فون 20 سیریز میں

بیزل لیس (Bezel-less) ڈسپلے پینل شامل ہوگا، نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا، اور ایپل کا ڈیزائن لینگوئج ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگلے سال 2026 میں ایپل اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل پیش نہیں کرے گا، بلکہ آئی فون ایئر (Air)، پرو (Pro) اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون فولڈ متعارف کرائے گا۔

پھر 2027 کی پہلی ششماہی میں اسٹینڈرڈ آئی فون 20 سامنے آئے گا، جبکہ ری ڈیزائن آئی فون 20 پرو، ائیر اور فولڈ 2 ماڈلز سال کی دوسری ششماہی میں لانچ کیے جائیں گے۔

یوں ایپل کے شائقین کو اگلے دو برسوں میں بڑے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے انقلاب کا سامنا ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی فون 20

پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔

پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • سام سنگ نے ایپل کو ٹکر دینے کے لیے نیا ہیڈسیٹ لانچ کردیا، خصوصیات کیا ہیں؟
  • شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری
  • سندھ میں ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری، کیسز کی مجموعی تعداد 920 ہوگئی
  • سندھ میں ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری, کیسز کی مجموعی تعداد 920 ہوگئی
  • آئی فون 17 کی وہ 7 خصوصیات کیا ہیں جن سے اس نے آئی فون 16 کو مات دی؟
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے تہلکہ مچا دیا