آزادی کی منزل تک جدوجہد کسی قیمت پر نہیں رکے گی،غلام محمد صفی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

مظفرآباد (نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے طورپر منایا جائےگا۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کیخلا ف احتجاج کر کے اس کے مکروہ عزائم کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلاء نہیں ہوجاتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق دو تحریک کے زیرِ اہتمام حریت رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں حریت کانفرنس کے رہنما الطاف حسین وانی، زاہد اشرف، عبدالحمید لون، زاہد صفی، یاسین گلشن، جبکہ جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر محمد اقبال میر، جنرل سیکرٹری گلشاد احمد بٹ، مہاجرین نوجوان رہنما تنظیر اقبال، صحافی جاوید میر سماجی شخصیت جاوید چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیری قوم کے دلوں پر ایک زخم کی مانند ہے، یہ وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے ظلم و جبر کی داستان رقم کی۔ اس دن کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آزادکشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد ہونگے، جبکہ مرکزی ریلی مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے احاطہ سے نکالی جائے گی۔ ریلی کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ کشمیر آج بھی انصاف اور آزادی کا منتظر ہے۔


انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بسنے والے مہاجرین و انصار مل کر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے اور عالمی برادری سے اپیل کریں گے کہ وہ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے۔جموں وکشمیر جرنلسٹس فورم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، صحافی قلم کے محاذ پر بھارت کے ظلم و جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں اس سے کشمیری قوم کی حق پر مبنی تحریک کو تقویت ملتی ہے۔ اس موقع پر حق دو تحریک کے سیکرٹری اطلاعات و میزبان تقریب راجہ بشیر اللہ خان انقلابی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں حق دو تحریک اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر رہی ہے اور آئندہ بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد جاری رکھے گی۔ الطاف حسین وانی، عبدالحمید لون، زاہد اشرف، زاہد صفی نے اپنے خطابات میں کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ تحریک آزادی میں پرجوش کردار ادا کیا ہے، جس سے مقبوضہ وادی میں جاری آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے اور کہا کہ مہاجرینِ جموں و کشمیر کا کردار تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر محمد اقبال میر اور گلشاد احمد بٹ نے کہا کہ فورم کے اراکین نے پچھلے دو برسوں میں 700 سے زائد کالم تحریر کر کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی پوری ذمہ داری سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو حریت قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ اعتماد بھارت سے مکمل آزادی کے حصول تک قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ ظلم و جبر کے سائے میں بھی حق پر ڈٹے ہوئے ہیں، حریت قیادت پابند سلاسل ہے ۔ صحافیوں پر پابندیاں ہیں، بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کیلئے قلم کے محا ذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ غلام محمد صفی تحریک ا زادی بھارت کے کشمیر کے ہے اور

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا