نواز شریف کا شہباز شریف سے گفتگو، ملکی ترقی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دنیا بھی آپ کے کام کی قدر کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، پاک افغان امن معاہدے اور مختلف قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ pic.twitter.com/M48yj6Tbww
— Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 26, 2025
ملاقات کے دوران نواز شریف نے موجودہ حکومت کی معاشی استحکام اور خارجہ پالیسی کے میدان میں کامیابیوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے، جن میں علاقائی امن، سفارتی حکمتِ عملی اور داخلی استحکام کے اقدامات شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی پذیرائی حکومت کی کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، پاکستان ایک امن دوست ملک ہے اور خطے میں استحکام کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم امور پر مشاورت شہباز شریف نواز شریف نواز شہباز ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز