ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں مذاکرات کا پہلا دور ہفتہ 25 اکتوبر کو دوپہر قریباً ڈھائی بجے شروع ہوا تھا، جو 9 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پہلے دور میں افغان طالبان نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی نئی جگہ پر منتقلی کی تجویز دی تھی، تاہم پاکستان نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

پاکستانی وفد نے افغان طالبان سے مطالبہ کیاکہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سے متعلق اپنے وعدوں پر عملی اقدامات کریں اور عالمی برادری سے کیے گئے عہد پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کا 7 رکنی وفد شامل ہے، جس میں اعلیٰ عسکری، انٹیلی جنس اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے شریک ہیں، جبکہ افغانستان کے 7 رکنی وفد کی قیادت نائب وزیرِ داخلہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ممالک نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews استنبول پاکستان افغانستان مذاکرات دوسرا دور جاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استنبول پاکستان افغانستان مذاکرات وی نیوز

پڑھیں:

پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، سرحدی گزرگاہیں بدستور بند

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں آج ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی کے بعد سے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں کمی آئی ہے، جو کہ مذاکرات کے مثبت نتائج کا غماز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی توقعات میں یہ بات شامل ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور اس کی بحالی سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے بعد کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں پاکستانی شہریوں پر حملے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانی حکومت نے افغان سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طاہر اندرابی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور شہریوں کی جانیں تجارت سے زیادہ اہم ہیں۔
استنبول مذاکرات میں مجوزہ نگرانی کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت کون کرے گا۔ ترجمان نے افغان حکام کے حالیہ بیانات پر کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم نہیں کہ مذاکرات کو کیا نام دیا جائے، بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ایک ٹھوس اور قابل عمل معاہدہ طے پایا ہے۔
پاکستان کی جانب سے افغان طالبان حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے اور سرحد پار حملوں کو روکے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر عمل کریں، تو پاکستان کے تعلقات دوبارہ معمول پر آ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دو یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، اور عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف ایک اور مشاورتی رائے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس ہفتے مختلف عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا
  • ترکیہ کی میزبانی میں امن مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم
  • پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری
  • پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا
  • پاکستان ،افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
  • پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، سرحدی گزرگاہیں بدستور بند
  • پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج، افغانستان سے دہشتگردی روکنےکیلئے مانیٹرنگ میکنزم پربات ہوگی
  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا