Juraat:
2025-12-11@04:59:55 GMT

ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف
خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دبائو تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک بات پہنچی کہ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفرااسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیٔے جاچکے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفرااسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی تاہم آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلوصارفین کیلئے معیاری ایندھن ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، خوشی کا دن ہے، یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: میں گھریلو گیس کنکشن کہا کہ

پڑھیں:

عالمی دباؤ پر سرنڈر: اسرائیل کا غزہ امداد کے لیے اردن سرحد کھولنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل نے عالمی دباؤ پر اردن کے ساتھ ایلینبی  کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق23 ستمبر سے بند  کراسنگ  آج سےکھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد  ڈرائیورز  اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور  اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو  جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔

حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کےلیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • عالمی دباؤ پر سرنڈر: اسرائیل کا غزہ امداد کے لیے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا گھریلو صارفین کوصبح 5 تارات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کا حکم
  • گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
  •  گھریلو صارفین کیلئے صبح تا رات بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم نے گیس کے گھریلو صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کررہے ہیں، وفاقی وزیر علی پرویز ملک
  • مذاکرات کامیاب؛آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان
  • وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پر پابندی، لاکھوں صارفین گیس کنکشنز سے محروم