انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کیساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

علیمہ خان کاشناختی کارڈ ‘ سپورٹ ضبظ نبک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم 

را ولپنڈی (آئی این پی )وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاشناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی,علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکائو نٹ بھی  منجمندکرنے کے احکامات دے دئیے جبکہ نادرا اور امیگریشن حکام کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اس موقع پرکہاکہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہوتیں۔سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے،استغاثہ کے گواہان مال مقدمہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 نومبر تک توسیع
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس: پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • متنازع بیان کیس: ایمان مزاری و ہادی علی پر 29 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی
  • 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست  سماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • علیمہ خان کاشناختی کارڈ ‘ سپورٹ ضبظ نبک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم