data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنسدان اب اس معمے کے قریب پہنچ گئے ہیں کہ آخر کیوں عمر بڑھنے کے ساتھ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے۔

 جرنل کمیونیکیشنز بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، دماغ میں نئی سرگرمیوں کا عمل کم ہوتا جاتا ہے، جس کے باعث وقت کے احساس میں تیزی محسوس ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے کیمبرج سینٹر فار ایجنگ اینڈ نیورو سائنس کے 577 رضاکاروں پر تجربہ کیا، جن کی عمریں 18 سے 88 سال کے درمیان تھیں،  تمام شرکاء کو الفریڈ ہچکاک کے ایک پرانے شو کی 8 منٹ کی قسط دکھائی گئی اور دورانِ مشاہدہ ان کے فنکشنل ایم آر آئی اسکینز کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں اس دوران دماغی سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلیاں ریکارڈ ہوئیں، جبکہ معمر افراد کے دماغ میں نئی سرگرمیوں کا فقدان پایا گیا،  سائنسدانوں نے بتایا کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دماغ کے لیے نئے تجربات کم ہوتے جاتے ہیں اور واقعات کی پروسیسنگ سست ہونے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں وقت تیزی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب انسان فارغ ہوتا ہے یا معمولاتِ زندگی یکسانیت اختیار کر لیتے ہیں تو دماغی سرگرمیاں کمزور پڑ جاتی ہیں، اور یہی وہ کیفیت ہے جو ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ وقت پر لگا کر  اڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے نیواڈا یونیورسٹی، امریکا کی جولائی 2024 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہمارا دماغ وقت کا اندازہ گھڑی کے مطابق نہیں بلکہ اپنے تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پر کرتا ہے۔

 جب ہم زیادہ مصروف ہوتے ہیں یا ہمارے اردگرد واقعات تیزی سے ہو رہے ہوتے ہیں تو دماغی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں، جس سے وقت تیزی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ بچپن میں چونکہ ہر چیز نئی اور دلچسپ محسوس ہوتی ہے، اس لیے دماغ زیادہ متحرک رہتا ہے اور وقت آہستہ گزرتا محسوس ہوتا ہے جبکہ بڑھتی عمر کے ساتھ نئی چیزوں کا عنصر کم ہو جاتا ہے، جس سے وقت تیزی سے گزرنے کا احساس بڑھتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ڈوپامائن نامی ہارمون، جو نئی سرگرمیوں اور خوشی سے وابستہ ہے، 20 سال کی عمر کے بعد بتدریج کم ہونے لگتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ وقت کے گزرنے کا احساس بھی تیز تر ہو جاتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسوس ہوتا ہے وقت تیزی سے کے مطابق کے ساتھ

پڑھیں:

محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اب تک 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک سنگین خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.

 ان کا مزید کہنا تھا کہ لاء انفورسمنٹ اقدامات کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ "محفوظ پنجاب" کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
 

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟
  • بچوں میں موبائل فون کے استعمال
  • وقت گزرنے کیساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی وزیراعظم سے گفتگو
  • وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی شہباز شریف سے گفتگو
  • موت سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف
  • اختیارت منجمد ہونے کے بعد بہت " ریلیکس" محسوس کر رہا ہوں، وزیر بلدیات گلگت بلتستان
  • محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی