data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی سربراہی میں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سے صفائی ستھرائی کے نظام سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، ڈائریکٹر سینیٹیشن ظہیر احمد، یو سی 2 کے چیئرمین کاشف شمسی، سندھ سالڈ ویسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناظم آباد نعمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاش کمار اور ناظم آباد زون کے منیجر علی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام اور بہتری کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اورکئی اہم فیصلے کیے گئے جس میں نور الاسلام مسجد (یو سی 2) کے قریب قائم کچرا کنڈی ختم کی جائے گی اور سندھ سالڈ ویسٹ کی کوئی گاڑی وہاں کچرا نا ڈالے گی۔ یوسی 2 کے چیئرمین کاشف شمسی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ٹاؤن کے سینٹری ورکرز اور پرائیویٹ کچرا جمع کرنے والوں کو پابند کریں کہ وہ اس کنڈی میں کچرا نہ ڈالیں۔ کمپیکٹرز کی تعداد بڑھانے اور صفائی کے عمل کو تیز تر بنانے پر اتفاق کیا گیا،تمام گاڑیاں صرف مختص جی ٹی ایس پر ہی کچرا ڈالیں گی،جہانگیر آباد کنڈی صاف کر کے ختم کی جائے گی تاکہ اس مقام کو بہتر استعمال میں لایا جا سکے۔ سندھ اسپورٹس بورڈ اور گورنمنٹ کالج فور مین روڈ کے سامنے والی سڑک کی صفائی کو بھی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ سندھ سالڈ ویسٹ کی جانب سے گلیوں کی صفائی کے لیے موجود 25 لیبرز کی تعداد بڑھا کر 70 کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ صفائی کے عمل میں بہتری لائی جا سکے۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے اجلاس میں کہا کہ ناظم آباد میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تعاون سے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ سالڈ ویسٹ صفائی کے کے نظام

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان