سکھر،غیرحاضرڈاکٹرز کووزیرصحت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ غیر حاضر ڈاکٹرز کو وزیرِ صحت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں تاکہ عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہ کی جائے، سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے، پہلا ہدف ان تمام ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنانا ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، جبکہ اتائی ڈاکٹرز کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم ہو۔ یہ بات انہوں نے روہڑی سٹی میٹرنٹی ہوم کے دورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ و طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سول اسپتال سکھر میں جدید ایمرجنسی بلاک (اسٹیٹ آف دی آرٹ) کی تعمیر کے لیے ٹینڈر مکمل ہو گیا ہے۔ایم آر آئی ، سٹی اسکین اور ایکسرے مشینز کو فعال کر دیا گیا ہے۔سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ روہڑی کے شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ زچہ و بچہ میٹرنٹی ہوم میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور سیزر آپریشن کے لیے تمام اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔چیئرمین نے بتایا کہ روھڑی میٹرنٹی ہوم میں روزانہ 3500 سے 4000 مریض علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔یہاں 24 گھنٹے طبی سہولتیں دستیاب ہیں، جبکہ جلد ہی سیزر کیسز کے لیے خصوصی یونٹ، سولر سسٹم اور ایمبولینس سروس بھی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روہڑی شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے بھینسوں کے باڑوں کو کیٹل کالونی منتقل کیا جا رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں مندر اور تاریخی مقامات پر بھی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔بغیر لیز کے پہاڑوں پر غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے یوسی اور وارڈ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو باقاعدگی سے اسپرے، آگاہی مہم اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہیں۔سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ سکھر اکنامک زون پر کام تیزی سے جاری ہے، جو روزگار، صنعت اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
رحیم یارخان: دہشتگرد کا علاج کرنے کے الزام میں ڈاکٹرز و عملے سمیت 6 افراد گرفتار
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔