نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی، جو حال ہی میں نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے فین نکلے۔
نیویارک کے 34 سالہ نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ظہران اپنی ٹیم کو خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کی مشہور لائن “To waylay better from a jaws of victory” دہراتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے رمیز راجہ نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مذکورہ ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔ رمیز نے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی، کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔