سمرتی مندھنا کی شادی اچانک منسوخ، افسوسناک وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اتوار کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں واقع مندھنا فارم ہاؤس میں ہونا تھی۔
تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک اُن کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔
دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے مطابق سمرتی کے منگیتر اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی وائرل انفیکشن اور شدید تیزابیت کے باعث طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پلاش موچل کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور وہ شام کو ہوٹل واپس پہنچ گئے۔
سمرتی مندھنا کی مینیجمنٹ کمپنی نے شادی ملتوی کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
کرکٹر کی شادی سے متعلق رسومات گزشتہ چند روز سے جاری تھیں جن میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی متعدد کھلاڑی بھی شریک تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں ہونے والے تنازع کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
روایتی حریف ممکنہ طور پر 15 فروری کو کولمبو میں مدمقابل آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیموں کو پانچ پانچ کے چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ون:
پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا، نیدرلینڈز
گروپ ٹو:
بنگلادیش، اٹلی، انگلینڈ، نیپال، ویسٹ انڈیز
گروپ تھری:
آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا، زمبابوے
گروپ فور:
افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، یو اے ای
رپورٹس کے مطابق ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جس میں سے ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔