پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے، جو ویپن سسٹم سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔