واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر زرعی امپورٹ پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں تاکہ امریکی کسانوں کو غیر ملکی درآمدات سے پیدا ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالر کی امدادی اسکیم متعارف کرائے جانے اور زرعی مسائل پر منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے امریکا میں درآمد ہونے والے چاول کی قیمتوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستے داموں آنے والے چاول امریکی کسانوں کے لیے خطرہ ہیں اور اس کو ڈمپنگ قرار دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مقامی مارکیٹ میں بھارتی چاول کی بے حد فراہمی امریکی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے، اور ضرورت پڑنے پر بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر سخت ٹیرف عائد کیے جائیں گے، یہ اقدامات امریکی کسانوں اور ملک کی زرعی معیشت کے تحفظ کے لیے ہیں، کیونکہ کسان امریکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،  ضرورت پڑنے پر کینیڈا سے درآمد ہونے والی کھاد پر بھی ٹیکسز لگائے جا سکتے ہیں تاکہ زرعی شعبے کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے بھی سوال کیا کہ بھارت کو امریکا میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں ہے اور کیا اس پر کوئی ٹیرف یا ٹیکس لگایا گیا ہے،  جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ بھارتی چاول پر کچھ ٹیکس عائد ہے لیکن وہ بہت معمولی ہے اور اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کسان گزشتہ کچھ عرصے سے شکایت کر رہے ہیں کہ سستے بین الاقوامی درآمدی چاول نے امریکی پیداوار اور قیمتوں پر منفی اثر ڈالا ہے، خاص طور پر ان ممالک سے جو قیمتیں کم رکھ کر امریکی مارکیٹ میں چاول بھیجتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امریکی کسانوں

پڑھیں:

امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ

امریکی وزیرِ جنگ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اور کیریبین سمندر میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت مشکلات میں ہیں، ان کے خلاف دو الزامات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ انہوں نے خفیہ ملٹری انٹیلیجنس معلومات کو غیر مناسب انداز میں استعمال کیا ہے، ان پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں کیربین سمندر میں عام کشتیوں پر حملے کے احکامات دیے تھے، جس کی وجہ سے ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبن سمندر میں حالیہ امریکی مہم جوئی میں 22 مختلف حملوں میں 87 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کے حوالے سے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ یہ حملے منشیات لے جانے والی کشتیوں پر کیے گئے اور ان سے 25 ہزار امریکی شہریوں کی جانوں کو بچالیا گیا، تاہم ایوان میں ڈیموکریٹک کاکس کے سب بڑے اتحاد میں شامل 116 نمائندگان نے اپنی رائے میں کہا کہ ان غیر ضروری حملوں کی وجہ سے ہمارے محافظوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا جو ایک لاپرواہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کریں گے، ٹرمپ نے مودی کو خبردارکردیا
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کرینگے، ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا
  • ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم، بجلی کے رعایتی نرخ منظور
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کریں گے؛ ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا
  • ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ
  • ’امریکا میں چاول مت بھیجو‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو نئے ٹیرف کی دھمکی
  • روس کی اثاثے ضبط کرنے پر سخت ردعمل کی دھمکی
  • امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ
  • پاک افغان تعلقات کب تک معمول پر آ سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر افغانستان مخالف دباؤ کیا شکل اختیار کر سکتا ہے؟