2025-09-18@06:08:50 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«اسلام آباد ٹریفک پولیس»:

(نئی خبر)
    محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، دو بھائی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں اکری حسین پاتو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں مسافر رکشہ سے ٹکراکر سڑک پر گرنے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان پیچھے سےآنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق ہوگئے، اکری پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان شناخت 21 سالہ دادن لاشاری اور 7 سالہ جاگن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی اور بصیرو کے نواحی گاؤں کرم خان لاشاری کے رہائشی تھے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
    سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹ فیس کے...
    ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
    — فائل فوٹو  کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والا رقم سے بھرا بیگ مالک کےحوالے کردیا۔کراچی ضلع ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو خیابان اتحاد سے پیٹرولنگ کے دوران ہینڈ کیری بیگ ملا، بیگ کو چیک کرنے پر اس میں 5 لاکھ 15 ہزار کی رقم اور 2 پاسپورٹ موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں نے رابطہ کر کے محمد یوسف نامی شہری کو بلوایا اور پرس اس کے حوالے کیا۔ کراچی سے 2900 ٹریفک پولیس اہلکاروں کا دیگر اضلاع میں تبادلہکراچی ٹریفک پولیس سے سندھ کے مختلف اضلاع کے لگ بھگ 2900 پولیس اہلکاروں کو تبادلہ کر کے ان کی تقرری کے...
    لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
    پنجاب  میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید سختیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ،رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،لاہور ٹریفک پولیس نے36 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 9 ہزار ،فیصل آباد نے 9 ہزار اورراولپنڈی ٹریفک پولیس نے 14 ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر چالان کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی...
    حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام...
    اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کردیا اورفرار ہوگئے،وفاقی ورزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ٹریف پولیس کے کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    اسلام اباد : اسلام آباد کے علاقے آئی نائن میں ناکے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار زبیر گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ٹریفک پولیس اہلکار زبیر شاہ کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان کو مکمل...
    اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل زبیر شاہ شہید ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ آئی نائن کے حدود میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے پر پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری میں بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے...