اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی

بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال کرے۔اسلام آبا د ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی، پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے، پولیس نے کہا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات استعمال کریں۔سی ٹی او کیپٹن ذیشان نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آ باد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ شہری سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس یوم پاکستان اسلام آباد پولیس نے

پڑھیں:

اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔  

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔

عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • وزیراعظم نے سیف سٹی کے منصوبے  پولیس سٹیشن آن وہیلز کا افتتاح کر دیا