اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔
پولیس کے مطابق سیرینا روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد سے آنے والے ٹریفک جناح ایونیو استعمال کریں جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔
بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کو کلب روڈ، فیض آباد ایکسپریس ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرسکتی ہے۔
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک ٹریفک پولیس روڈ
پڑھیں:
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارت کی رجسٹر ڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی پابندی عائد کی گئی۔
جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔
بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ایئرلائنز میں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور آکاسا ایئر شامل ہیں۔
بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، آحمد آباد، لکھنو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔