2025-05-09@22:18:45 GMT
تلاش کی گنتی: 3276

«افغان تاجروں»:

(نئی خبر)
    پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشتگرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون فرانزک کے بعد ناقابل تردید شواہد سامنے آئے۔دہشتگرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا۔دہشتگرد مجید اور بھارتی آرمی کے افسران کے درمیان واٹس ایپ گفتگو سے متعلق ہوشربا انکشافات...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی، جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے سائے سے باہر نکل آئی.عام طور پر پردے کے پیچھے کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں ’پاکستان کا لہجہ‘ تشکیل دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے...
    لاہور میں محافظ ہی ڈکیت نکلے، پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغواء کر کے ویرانے میں لے گئے۔پولیس کے مطابق تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بوٹ بیسن، شہریوں پر تشدد، مرکزی ملزم شاہ زین مری فرار، 7 محافظ گرفتارکراچی کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 9 روز قبل شاہ زین... سی سی ٹی وی میں دیکھا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البات میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نوشکی خاران روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، کمپنی نے البات کے علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا تھا، مسلح افراد کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تعمیراتی مشینری پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں نے اسلحے کے زور پر 4 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا، اور علاقے سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی کارکنوں کی بازیابی...
    ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا...
    بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ تھا۔ حکومتِ شیخ حسینہ کے خاتمے کے بعد مذہبی حلقے مزید سرگرم ہو گئے ہیں۔ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش کے بینر تلے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، مدارس اور علماء کرام نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے حکومت سے کئی مطالبات کیے، جن میں خواتین کمیشن کی تحلیل بھی شامل ہے، جس کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کو فروغ دینا ہے۔ ایک خواتین مدرسہ کی معلمہ محمد شہاب الدین نے کہا: "مرد و عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، قرآن مجید نے ہر جنس کے لیے الگ اصول بیان کیے ہیں، ہم...
    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں۔ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اسی دوران، نوشہروفیروز...
    نوشکی کے علاقے البت سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کا تعمیراتی کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا۔ مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر کام کررہے تھے۔ اغوا کیے گئے 4 مزدوروں میں سے 3 پشتون تھے جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے بتایا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: پنجاب کے مزدوروں کے لیے بلوچستان ’نوگو ایریا‘، وہاں مزدوری سے بھوکے رہنا بہتر ہے، اہل خانہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اغوا ہونے والے مزدوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ آپ...
    جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک- بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی...
    افغان حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا کابل اور پورے خطے پر ’براہ راست منفی اثر‘ پڑے گا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے تحقیقات یا ثبوت کے بغیر حملہ آوروں کے ’سرحد پار روابط‘ کا عندیہ دیا۔ تاہم پاکستان نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر اب تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحدی تجارت کو معطل کرنا، بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود اور...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ عطاء تارڑ جیسے لوگ قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے حکومتی بریفنگ میں شرکت سے معذرت کرلی، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں شرکت سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان شرکت نہیں...
    تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس وقت  انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے...
    ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیاہم ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کے...
    سٹی42:   انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدہ کی تمام خلاف ورزیوں کی فہرست تفصیلات کے ساتھ  وفاقی حکومت کو فراہم کر دی۔ انڈس واٹر کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ  بھارت کے پاکستان کے ملکیتی دریاؤں پر تعمیر کئے گئے  3 ڈیموں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔  بھارت نے 2005 میں بگلیہار ڈیم، 2010 میں کشن گنگا ڈیم اور 2016 میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا بھارت نے تینوں ڈیموں کی تعمیر  کی تو پاکستان کا اندس واٹر کمیشن اس کو نہیں روک سکا بلکہ بھارت کی الٹی سیدھی دلیلوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
    لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے نے ابھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ 2024ء میں مختلف یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی مدد کرنے یا انہیں بچانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے والے کم از کم 142 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور انہیں عدالتی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا یا ابھی تک کرنا پڑ رہا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری پلیٹ فارم فار انٹرنیشنل کوآپریشن آن ان ڈوکومنٹڈ مائیگریشن (PICUM) ایک ایسی تنظیم ہے، جو کسی دستاویزی ریکارڈ کے بغیر ترک وطن سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے فروغ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
    بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے پاکستان‘ بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیدیا۔مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔شہیر...
    ویب ڈیسک: پڑھے لکھے بیروزگار پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، زورگار کی تلاش میں بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لئےجاپان ملازمت کے مواقع، جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ’پلس ڈبلیو‘ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’...
    تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔ شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا اور پاکستان کے شہیر آفریدی کو کامیاب قرار دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ رینکنگ فائٹ تھی، شہیر آفریدی نے اب تک 18...
    جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
    فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا...
    بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق  فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ...
    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان  میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور...
    پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، جارحیت کا مظاہرہ بھارت کر رہا ہے، بھارت کو اپنے اقدامات واپس لینے ہوں گے۔ پاکستان نے کبھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کی، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں اور اسی لیے پاکستان نے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستانی جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں تک رسائی دینے سے بھی منع کر دیا ہے۔ بھارت کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فورن ٹریڈ پالیسی (FTP) میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارت اس اقدام کو قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کا نام دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے کسی بھی قسم کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمیعت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنما ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے ، انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ اور باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ،پروفیسر مرحوم مہربان ،بزرگ اور شفیق انسان تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر اور سابق ریٹائرڈ فوجی جنرل فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو فوری طور پر انڈیا کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسر اے ایل ایم فضل الرحمٰن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بنگالی زبان میں بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملے کی تجویز دی۔ سابق بنگالی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سات ہی شمال مشرقی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس ضمن میں بنگلہ دیش کو ابھی سے ہی چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ سابق آرمی افسر نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔  عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو شہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو دھول چٹا دی، بھارتی باکسر چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔ شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی، بھارتی باکسر شہیر آفریدی کے مکے سہہ نہ سکا اور رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔ شہیر آفریدی نے اب تک 18 حریفوں کا سامنا کیا ہے، 16...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب...
    بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...
    پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز...
    سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں...
    شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان  میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگا، جب کہ اس دوران دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ دوسری طرف میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے رہے بند ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ٹریفل معطل کرفیو وزیرستان کرفیو
    گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی جانب سے بلوچستان کے دو اضلاع میں حملے کیے گئے جس میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ لیویز حکام کے مطابق پہلا حملہ قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے کوٹ لانگو میں لیویز تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا جبکہ اسی دوران دوسرا حملہ منگوچر بازار میں ہوا جہاں شرپسندوں نے سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان آگ لگنے کے سبب جوڈیشل کمپلیکس، نادر آفس اور نیشنل بینک کا ریکارڈ جل گیا۔ لیویز حکام کے مطابق منگوچر کے علاقے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کی اجازت کے باوجود افغانستان کے 150 ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے داخلے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے افغانستان سے آنے والے سامان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی اجازت دینے کے باوجود بھارت نے ٹرکوں کیلئے بارڈر نہیں کھولا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے سامان سے لدے 150 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں لیکن پاکستان کی اجازت کے باوجود بھارت نے اپنا بارڈر بند کر رکھا ہے۔ Post Views: 1
    ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کردیا، اور منگوچر بازار میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں، اور متعدد گاڑیوں کو روک لیا، انہوں نے مسافر بسوں اور نجی کاروں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے راستے پر ہر قسم کی ٹریفک رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان...
    پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات علاقے مین تیز آندھیوں کے سبب پیش آئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سولر پلیٹیس گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان  دوسری طرف گزشہ دنوں اسلام آباد اور راؤلپنڈی میں بھی شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کے جنگلات میں لگی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے "وائی نیٹ" کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ان 18 مشتبہ افراد میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ان کی وابستگی بتائی ہے۔ قبل ازیں آگ لگنے میں تخرینی عنصر کے امکان کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مغربی یروشلم کی جنگلات سے بھری پہاڑیوں میں آگ نے 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔...
    افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے وزیر خزانہ کی زوم میٹنگ ہوئی جس میں حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، پاکستان کو معاشی...
    — فائل فوٹو کوہستان کے علاقے لوئر کرم میں گزشتہ روز  گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہونے والوں کی آج نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کوہستان حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی نماز جنازہ گاؤں سہال میں ادا کردی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت جانے والی آصف اقبال کی گاڑی کوہستان مٹہ بانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحقمانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008ء میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی...
    پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانوں اور دیگر غیر ملکیوں کے لیے 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے  کی آخری تاریخ  دی گئی تھی، ایسے میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک پاکستان میں مقیم افغانوں سمیت تمام غیر ملکی از خود نہ نکلے تو انہیں زبردستی ملک سے  باہر نکالا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان سیٹزن کارڈ والے باشندوں کی واپسی:اب تک کتنے افغان باشندے واپس جاچکے ہیں؟ پاک بھارت گشیدگی کے بعد حکومت پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، خصوصاً پنجاب میں اب غیر ملکیوں کو نکالنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کر کے ہزراوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔...
    پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
    گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج پوری قوم ایک ہے لیکن اگر افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کر لیں کہ سیاسی قوت آپ کے پیچھے نہیں کھڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق اس سلسلے کے ساتھ ہے جہاں شہادتوں پر ماتم نہیں کیا جاتا بلکہ شہید ہونے والے کے مشن...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج پوری قوم ایک ہے لیکن اگر افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کر لیں کہ سیاسی قوت آپ کے پیچھے نہیں کھڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق اس سلسلے کے ساتھ ہے جہاں شہادتوں پر ماتم نہیں کیا جاتا بلکہ شہید ہونے والے کے مشن کو...
    لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے  میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
    اسلام آباد:  وزارتِ خارجہ نے افغانستان کے سفارت خانے کی درخواست پر 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی جو پہلگام واقعے کے سبب بند کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزرات خارجہ سے درخواست کی گئی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیاں برادرانہ تعلقات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا اور وزارت خارجہ کے مطابق 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے...
    پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
    لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...
    بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو قوم ایک ہوگی لیکن اگر افغانستان کے ساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی یاد میں اس طرح اکٹھا ہونا بہت ضروری تھا، اس اجتماع کا اہتمام بہت ضروری تھا، ہمارا تعلق...
    جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے پہلے ہمیں افغانستان کا سوچنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہم نے اپنے تعلقات بہتر کیوں نہیں کیے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک بھارت کی حمایت والی حکومتیں آئیں، جب تک سیاسی قیادت ساتھ نہیں ہوگی سفارتی کامیابی ممکن نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی دفاع کےلیے سب مجاہد بن گئے ہیں، اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی، ہم اپنے معاملات کو سلجھانے کی بجائے الجھا رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو بسانے، آباد کرنے...
    سٹی 42 : پاک فوج کے حق میں حافظ آباد کی تاجر برادری اور شہریوں نے ریلی نکالی، ریلی میں ڈھول بجا کر مودی سرکار کو پیغام دیا گیا ۔  ریلی فوارہ چوک سے شروع ہو کر گرجا چوک میں ختم ہوگئی ۔ ریلی میں تاجروں شہریوں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔   تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی جاہریت کا جواب دینے کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ ریلی کے شرکا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی امین ہے ۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
    نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
    پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 150افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی۔وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانیکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔افغان سفارتخانے نے 28اپریل کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
    بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جانے کی اجازت دے دی ہے وزارتِ خارجہ پاکستان نے افغانستان کے سفارت خانے کو ایک باضابطہ مراسلے میں مطلع کیا ہے کہ پاکستان نے 25 اپریل 2025 سے قبل ملک میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو انڈیا کے لیے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اجازت ان افغان ٹرکوں کو دی جا رہی ہے جو انڈیا کے لیے سامان تجارت لے کر پاکستان میں داخل ہوئے تھے مگر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خارجہ  نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو  افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا  افغان سفارتخانے نے 28 اپریل  کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے...
    پاکستان وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزراتِ خارجہ سے کہا گیا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔ وزاتِ خارجہ نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیاں برادرانہ تعلقات کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے افغان سفارتخانے...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمیکراچی ایئرپورٹ ، کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے...
    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو اور عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، پہلگام حملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سماجی معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے جہاں 75 فیصد آبادی کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے وسائل میسر نہیں ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 'یو این ڈی پی' کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق افغان لوگوں کو درپیش انتہائی پریشان کن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک شدید بدحالی کا سامنا رہا ہے۔ Tweet URL 2019 کے بعد پہلی مرتبہ 24-2023 میں ملکی جی ڈی پی میں 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو قدرے بہتر اشاریہ ہے لیکن معاشی بحالی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔(جاری...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان ،افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کا کابل دورہ کیا ،افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کی کابل آمد اور امیر خان متقی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت پہلگام حملے کا الزام درپردہ پاکستان پرلگا کر خطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اور سفارتی امور کے علاوہ “حالیہ علاقائی سیاسی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بھارت کو افغانستان میں...
     سٹی42:    انڈیا  کے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے فوراً بعد سے اندیا نے لائن آف کنٹرول  پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان انڈین مورچوں سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ اب اطلاعات آئی ہیں کہ ایل اوسی پرجاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دونوں اطراف کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز  ( ڈی جی ایم اوز) کی ہاٹ لائن پربات چیت ہوئی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا  ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔  دونوں دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول کی...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔   بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ  یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
    خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نوٹس لے لیا ہے۔ 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اسکینڈل کی خبر پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور نے 40 ارب روپے کے مبینہ اسکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فوری...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقراررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل  بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں...
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے متعلق رپورٹ ترقی اور درپیش چینلجز کی عکاس ہے، پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ میں پیش رفت کر رہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی، نفاذ اور آگاہی کےلیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،...
    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں امن کمیٹی کےدفتر کےقریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا...
    لاہور:لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کےبعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔ دوسری خاتون نے بھی بتایا کہ وہ...
    یو این ایچ سی آر کے ترجمان بابر بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فنڈنگ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہمیں 9 ماہ کی مدت میں پورے خطے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے پاکستان اور ایران سے افغانستان واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 7 کروڑ 10 ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو این ایچ سی آر، یو این ڈی پی اور آئی او ایم جیسے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا...