2025-09-19@07:03:46 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«انسٹا گرام اکاؤنٹ»:
(نئی خبر)
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش نے...
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش نے...
حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔ پول میں انہوں نے اپنے...
مشہور جنوبی بھارتی فلم پشپا 2 کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسپین میں پاکستانیوں نے پہچان لیا اور ان کی مہمان نوازی بھی کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حیدرآباد میں فلم 'پشپا 2: دی رول' کی کامیابی کا جشن منایا گیا، جس میں ہدایتکار سُکمار، مرکزی اداکار اللو ارجن اور پوری ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر اداکار سنیل، جو فلم میں منگلم سینو کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ جب وہ اسپین میں موجود تھے اور پاکستانیوں نے ان کو پہچان لیا پھر خوب مہمان نوازی بھی کی۔ سنیل نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اجیت کمار کی فلم ’گڈ بیڈ اگلی‘ کی شوٹنگ...
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر...
ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹار کڈز کی زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں اپنے خاندان کی وجہ سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیدیپ اہلاوت نے کہا، "اسٹار کڈز کو فلمی دنیا میں بڑا فائدہ ملتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی زندگی میں مشکلات نہیں ہیں۔ عالیہ جیسی شاندار اداکارہ کو بھی 'نیپو کڈ' کے طور پر ہر دن تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہوگا۔" انہوں نے اس...
بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔ حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔ کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں...
ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی ناکام رہے، انکے علاوہ بھارتی ٹیم کے دیگر سرکردہ کھلاڑی بھی کو پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر اسٹار بلےبازوں میں اوپنر یشسوی جیسوال 4، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انڈسٹری میں ترقی کرنے اور جلد نام کمانے کی جستجو ہر فنکار کی اندر پائی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ترقی کیلئے دوسروں کی ٹانگ کھینچنے اور انکا حق کھانے سے گریز نہیں کرتے۔ آج ایک ایسی ہی اداکارہ کا ذکر کریں گے جس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ اپنی ہی سپر اسٹار بہن کو دھوکا دے کر اسکی جگہ لے لی۔ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کا ڈیبیو اپنی ہی بہن کی فلم میں ہونے والا تھا لیکن بہن نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے مناسب نہیں ہیں اور انہیں فلم میں شامل نہیں کیا۔ یہی وہ وقت تھا جب ان...
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی...
مشہور زمانہ فلم پشپا کی اداکارہ رشمیکا مندنا وزرش کے دوران حادثہ پیش آنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا کو جِم میں دوران فٹنس سیشن چوٹ لگنے کے باعث سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی ہے جس میں اداکارہ بھی شامل تھیں۔ یاد رہے کہ ’اینمل‘ اور ’پشپا‘ جیسی شاندار کامیاب فلموں کے بعد رشمیکا مندانا شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں سلمان خان کے ساتھ ’سکندر‘ اور وکی کوشل کے ساتھ ’چھاوا‘ شامل ہیں۔ تاہم 28 سالہ اداکارہ کے جم میں حادثے کا شکار ہونے کے باعث ان کی تینوں بڑی فلموں کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔ اداکارہ کے...
بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے "پرفیکشنسٹ" عامر خان کی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ مالویکا نے بتایا کہ ان کی عامر خان سے پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ انہوں نے کہا: "فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے...