اسکول کے بچے نے بھارتی جنرل کو شرمندہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو اس وقت زبردست شرمندگی اٹھانی پڑی جب ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک اسکول کے دورے کے دوران ایک بچے نے ان سے سوال کیا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان پر حملہ کرکے دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا لیکن اس تباہی کی تصاویر کیوں نہیں جاری کی گئیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا
کراچی:پی سی بی نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک تنازع پر پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کو نہ ہٹانے کے معاملے پر آئی سی سی کی طرف سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں پی سی بی میں آج اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پی سی بی کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کریں گے، پی سی بی تمام پہلووں پر غور اور مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر پی سی بی کا مطالبہ نہ مانا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے اگلے میچز نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے، پاکستان کا کل یو اے ای سے میچ شیڈول ہے تاہم دبئی میں ٹیم انتظامیہ ابھی تک میچ میں شرکت یا عدم شرکت کے فیصلے سے لاعلم ہے۔