خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
شمالی وزیرستان کے زنگوٹی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے خوارجی عبد الصمد نے اپنے بیان میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔
خوارجی عبدالصمد کے مطابق سال 2020 سے طالبان کے ساتھ منسلک ہوں۔ خوارج مساجد کو فساد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خوارج مسجدوں میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے اور مائنز استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ خوارج کی جانب سے مساجد میں بدکاری کی جاتی تھی جس کو دیکھ کر میرا دل دہل گیا تھا۔
عبدالصمد نے مزید بتایا کہ خوارج مسجد کی حرمت پامال کرتے، وہاں ویڈیوز چلاتے اور ناچ گانا کیا کرتے تھے۔ مسجدوں میں آئی ای ڈیز بھی تیار کرتے تھے جن کو بعد میں سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرتے۔ خوارجی نے بتایا کہ وہ افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا اور اس کے بعد زنگوٹی حرسین کی ایک مسجد میں کمانڈر اسد کے گروپ سے ملا۔
اسد ملا نے گروپ کے لیے بچوں کو اپنے ساتھ رکھا اور انہیں غلط کاموں کے لیے استعمال کیا۔ مسجد میں بم بنانے کے دوران گندی اور فحش ویڈیوز چلتی رہتی تھی اور گانوں کا اہتمام بھی ہوتا تھا۔ امیر لوگوں سے زبردستی بھتہ وصول کرتے اور انہی پیسوں سے افغانستان سے ہتھیار خریدتے۔ خوارج مساجد کی بے حرمتی، بھتہ خوری اور قتل کرتے ہیں، یہ اسلام نہیں۔
عبدالصمد نے بتایا کہ فوج سے جب ملا تو دل خوش ہو گیا۔ اب اگر میں واپس بھی لوٹا تو ان کے پاس نہیں جاؤں گا۔ اپنے بچوں کو ان عناصر سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاع جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے اسرائیل اور غزہ کا معاملہ پیچیدہ ہے مگر حل ہوجائے گا، افغانستان سے بگرام ایئربیس واپس لینا چاہتے ہیں، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خوارج کی جانب سے استعمال کرنے
پڑھیں:
خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
احمد منصور:خضدار بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری