عامر خان کے ایک مشورے نے مالویکا موہنن کو بالی ووڈ اسٹار بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے "پرفیکشنسٹ" عامر خان کی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔
مالویکا نے بتایا کہ ان کی عامر خان سے پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔
انہوں نے کہا: "فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے مجھے بلایا اور پوچھا کہ میں کیا کرتی ہوں۔ جب میں نے بتایا کہ میں کالج میں ہوں تو انہوں نے کہا، 'تمہیں اداکارہ بننا چاہیے'۔ یہ بات بالکل غیر متوقع تھی لیکن ان کے مشورے نے میری سوچ بدل دی۔"
مالویکا موہنن 2025 میں کئی بڑے پروجیکٹس کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ ان میں ان کی پہلی تلگو فلم "دی راجا صاحب" شامل ہے، جس میں وہ سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، وہ جاسوسی تھرلر "سردار 2" میں اداکار کارتھی کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔
فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔
اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک